Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مینٹیننس اور آپریشنل سیکٹر کے سعودی کارکنان کی کم از کم تنخواہ 9 ہزار ریال

تنخواہ تجربے کے لحاظ سے ہر سال بڑھتی جائے گی(فوٹو ٹوئٹر) 
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ ’پبلک اداروں میں مینٹیننس اور آپریشنل سیکٹر کے سعودی کارکنان کی کم از کم تنخواہ 9 ہزار ریال ہوگی۔ تنخواہ تجربے کے لحاظ سے ہر سال بڑھتی جائے گی‘۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کی جانب سے جاری سعودائزیشن گائیڈ بک میں بتایا گیا کہ ’سپیشلسٹ اور انجینیئرنگ سے منسلک اسامی پر تعینات کیے جانے والے سعودیوں کی کم از کم تنخواہ 8400 ریال اور انچارج کی تنخواہ 7 ہزار ریال مقرر کی گئی ہے‘۔
وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ’ مینٹننس اینڈ آپریشنل کمپنیوں میں سعودیوں کی تنخواہوں میں کمی بیشی کا دارومدار اس بات پر ہے کہ ملازمت طلب کرنے والے کتنے ہیں او رملازمتیں کتنی ہیں‘۔ 
سرکاری گائیڈ بک کے مطابق مینٹیننس اور آپریشنل سیکٹر میں ملازمتوں کی درجہ بندی چھ زمروں میں کی گئی ہے۔ دارومدار ڈگریوں اور مطلوبہ شعبے کے تجربات پر رکھا گیا ہے۔ 
واضح رہے کہ چھ سرکاری ادارے مینٹیننس اینڈ آپریشنل سیکٹر کی سعودائزیشن کی مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ افرادی قوت و سماجی بہبود اور خزانہ کی وزارتوں کے علاوہ سرکاری منصوبوں اوراخراجات کی کارکردگی بہتر بنانے والا ادارہ فروغ افرادی قوت فنڈ، پیشہ ورانہ اور تکنیکی ٹریننگ کا اعلی ادارہ اور سرکاری سودا جات والا ادارہ شامل ہیں۔ 
 علاوہ ازیں ’طاقات’ کے نیشنل گیٹ پر ملازمتوں کا اشتہار دیا جاسکتا ہے۔

شیئر: