Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعد رضوی کی نظر بندی، سپریم کورٹ میں درخواست سماعت کے لیے مقرر

درخواست گزار امیر حسین نے استدعا کی ہے کہ سپریم کورٹ سعد رضوی کی جیل سے رہائی کا حکم دے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی نظر بندی کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔
سپریم کورٹ کا دو رکنی بینچ جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں 12 جولائی کو لاہور رجسٹری میں سماعت کرے گا۔
سعد رضوی کے چچا امیر حسین نے سپریم کورٹ میں ایڈووکیٹ برہان معظم ملک کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے۔
درخواست میں پنجاب حکومت، ڈپٹی کمشنر لاہور اور سی سی پی او لاہور کو فریق بنایا گیا ہے۔
سعد رضوی کے چچا نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ’لاہور ہائی کورٹ کا سعد رضوی کی نظر بندی کے خلاف درخواست خارج کرنا خلاف قانون ہے۔‘
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ’سعد حسین رضوی کے خلاف کوئی مواد ریکارڈ پر موجود نہیں، ہنگامے کے دوران پولیس کے ہاتھوں 26 لوگ مارے گئے اور 450 ورکر شدید زخمی ہوئے۔‘
درخواست گزار امیر حسین نے استدعا کی ہے کہ سپریم کورٹ لاہور ہائی کورٹ کا سعد رضوی کی نظر بندی کے خلاف درخواست خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے اور ان کی جیل سے رہائی کا حکم دے۔

شیئر: