Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سفرحج کا اختتام، منی کی بستی 120 گھنٹے آباد رہی

میونسپلٹی اور اس کی ٹیمیں منی میں صفائی مہم چلائیں گی۔ ( فوٹو العربیہ)
حج موسم کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا۔ 120 گھنٹے تک آباد رہنے والی منی کی بستی جمعے کو مغرب بعد آئندہ حج تک ویران ہوگئی۔
حج کے دوران وادی منی حجاج کی تکبیروں اور صداؤں سے گونجتی رہی تھی اور اب ایک برس بعد پھر آباد ہوگی۔
العربیہ نیٹ کے مطابق پچاس ہزار حجاج  نے 12 ذی الحجہ جمعرات 22 جولائی کو تینوں جمرات کی رمی کے بعد وادی منی کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ مکہ مکرمہ پہنچ کر مسجد الحرام میں الوداعی طواف کے بعد اپنے شہروں اور بستیوں کو واپس ہوگئے۔
 تیرہ ذی الحجہ جمعہ 23 جولائی کو تقریبا 7 ہزار 200 حجاج نے تینوں جمرات کی رمی کرکے عید کے چوتھے دن وادی منی کو الوداع کہا ہے۔
اب وہ مکہ مکرمہ پہنچ کر مسجد الحرام میں الوداعی طواف کے بعد  اپنے گھروں کو واپس ہوجائیں گے۔
اس سال حج کرنے والے تمام افراد کا تعلق اندرون ملک سے تھا۔ ساٹھ ہزار سے کم افراد نے جن میں سعودی اور مقیم غیرملکی شامل تھے فریضہ حج کی سعادت حاصل کی۔ 
کورونا وبا کے ماحول میں بہترین حفاظتی اقدامات کے ساتھ انہوں نے حج کیا۔
حجاج کی روانگی کے بعد مکہ مکرمہ میونسپلٹی اور اس کی ٹیمیں منی کی مکمل صفائی کی مہم چلائیں گی۔ عارضی خیمے ہٹائے جائیں گے۔ صفائی مہم میں 2167 افراد اور 912 مشینیں حصہ لیں گی۔ 

شیئر: