Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گزشتہ ایک ہفتہ میں 14 ہزار غیر قانونی تارکین گرفتار

’4565 اقامہ قوانین جبکہ 1126 افراد لیبر قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے‘ (فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے مختلف شہروں میں سیکیورٹی اداروں نے گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران 14648 غیر قانونی تارکین کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق غیر قانونی تارکین سے پاک وطن مہم کے تحت کام کرنے و الے اداروں کی مشترکہ فورس نے کہا ہے کہ ’5 ذو الحجہ سے 11 ذو الحجہ تک گرفتار ہونے والے غیر قانونی تارکین میں سے 4565 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے‘۔
’گرفتار شدگان میں 8957 افراد سرحدوں کی خلاف ورزی میں ملوث تھے جبکہ 1126 افراد ایسے ہیں جو لیبر قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے‘۔
مشترکہ فورس نے کہا ہے کہ ’سرحدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 270 افراد گرفتار ہوئے ہیں جنکہ 127 افراد ایسے بھی گرفتار ہوئے ہیں جو غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرکے بیرون ملک جانے کی کوشش میں تھے‘۔
’ان میں سے 46 فیصد یمنی، 44 فیصد ایتھوپین اور 10 فیصد دیگر ملکوں کے تارکین ہیں‘۔
 

شیئر: