Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں: شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ’پاکستان بحرین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے‘ (فوٹو: دفتر خارجہ)
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ’پاکستان بحرین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے.‘
’دونوں ممالک کے تعلقات یکساں مذہبی ،ثقافتی اور تاریخی اقدار کی بنیاد پر استوار ہیں۔‘
بدھ کو منامہ میں بحرینی نائب وزیرا عظم شیخ محمد بن مبارک الخلیفہ سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ’پاکستان، وزیراعظم عمران خان کے وژن کی روشنی میں معاشی ترجیحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’پاکستان، بحرین کے ساتھ اقتصادی، تجارتی و باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔‘
 وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ’ہم  ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر بحرین کی طرف سے فراہم کردہ حمایت پر تہ دل سے ممنون ہیں۔‘
 انہوں نے مزید کہا کہ ’پاک بحرین وزارتی کمیشن، باہمی تعلقات کے فروغ کے لیے اہم فورم کی حیثیت رکھتاہے۔‘
شاہ محمود قریشی نے کورونا وبا کے دوران بحرین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا خصوصی خیال رکھنے پربحرینی  قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
بحرینی نائب وزیراعظم شیخ محمد بن مبارک الخلیفہ نے پاکستان کی قیادت اور عوام کے لیے خیر سگالی کا پیغام دیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ’پاکستان بحرین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے،
دونوں ممالک کے تعلقات یکساں مذہبی ،ثقافتی اور تاریخی اقدار کی بنیاد پر استوار ہیں۔‘

 وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ’ہم ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر بحرین کی حمایت پر تہ دل سے ممنون ہیں‘ (فوٹو: دفتر خارجہ)

منامہ میں بحرینی نائب وزیرا عظم شیخ محمد بن مبارک الخلیفہ سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ’پاکستان، وزیراعظم عمران خان کے وژن کی روشنی میں معاشی ترجیحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’پاکستان، بحرین کے ساتھ اقتصادی، تجارتی و باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔‘
 وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ’ہم ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر بحرین کی حمایت پر تہ دل سے ممنون ہیں۔‘

شیئر: