Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا وائرس کا شکار جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طبیعت ’مستحکم‘

پانچ دن پہلے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا (فوٹو: سپریم کورٹ ویب)
کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد پاکستان کی سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اپنے گھر پر ڈاکٹرز کی زیر نگرانی ہیں۔ 
ان کے قریبی ذرائع نے اردو نیوز کو بتایا ہے کہ ’ان کی طبیعت بدھ کے مقابلے میں مستحکم ہے۔‘
جمعرات کو سپریم کورٹ کے پینل پر موجود سرکاری ڈاکٹرز نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا معائنہ کیا۔
خیال رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ کا پانچ روز قبل کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
24 جولائی کو سپریم کورٹ کے ڈپٹی رجسٹرار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ’جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج قومی ادارہ صحت نے جاری کیے ہیں۔‘
بدھ کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو سینے میں گھٹن کی شکایت ہوئی اور ان کی طبیعت ناساز ہونے پر ڈاکٹرز نے دو بار ان کا معائنہ کیا تھا۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ سرینا عیسیٰ کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد گھر پر قرنطینہ کیے ہوئے ہیں۔
ان کے قریبی ذرائع کے مطابق ’سرکاری ڈاکٹر کے ساتھ اسلام آباد کے نجی ہسپتال شفا کے ایک ڈاکٹر بھی گھر پر جسٹس قاضی فائز اور ان کی اہلیہ کا معائنہ کرتے ہیں۔’

شیئر: