Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیونس: النہضہ جماعت کے رہنما کا صدر کی حمایت کا اعلان

النہضتہ کے رہنما راشد الغنوشی نے کہا کہ ان کی تحریک اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کے لیے تیار ہے۔ (فوٹو: عرب نیوز)
تیونس کی اسلام پسند جماعت النہضتہ کے رہنما اور پارلیمان کے سابق سپیکر راشد الغنوشی نے اپنے سابقہ موقف سے پیچھے ہٹتے ہوئے صدر قیس سعید کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق راشد الغنوشی نے کہا کہ ’ملکی استحکام اور جمہوریت کو برقرار رکھنے کے لیے قربانیاں دینے سمیت ہم صدر قیس سعید کی حمایت کریں گے اور ان کی کامیابی میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم صدر کے روڈ میپ کا انتظار کر رہے ہیں اور ان کی زیر قیادت بات چیت کے سوا کوئی حل نہیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’ہمیں اپنے عوام کا پیغام موصول ہوا اور النہضہ تحریک اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کے لیے تیار ہے۔‘
انہوں نے توقع ظاہر کی کہ پارلیمان حکومت کے ساتھ ’مثبت‘ بات چیت کرے گی جو صدر تجویز کریں گے۔

شیئر: