Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں چوبیس گھنٹے کے دوران ایک ہزار 66 نئے کیسز

متاثرین کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 8 ہزار 302 ہوگئی ہے(فائل فوٹو وام)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز مسلسل کم  ہورہے ہیں۔ سنیچر کو پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ایک ہزار 66 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
 نئے مریض مختلف قومیت سے ہیں، ان سب کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ضروری علاج فراہم کیا جارہا ہے۔ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 8 ہزار 302 ہوگئی ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ ’پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید 3 لاکھ 1 ہزار 430 ٹیسٹ کیے گئے‘۔
بیان کے مطابق’ متاثرہ مریضوں میں سے مزید ایک ہزار 633 مکمل صحتیاب ہوگئے۔صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 6 لاکھ 89 ہزار 277 ہوگئی ہے‘۔
وزارت نے بتایا ہے کہ ’پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران زیرعلاج مریضوں میں سے مزید 4 چل بسے، مرنے والوں کی تعداد دو ہزار 18 ہوگئی‘۔
 وزارت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے  کی پابندی جاری رکھنے کی پھر ہدایت کی ہے۔ 
علاوہ ازیں  وزارت صحت کے اعلان کے مطابق ’پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا ویکسین کی مزید 60 ہزار 942 خوراکیں دی گئی ہیں ۔ اب تک ویکسین کی مجموعی طور پر ایک کروڑ 76 لاکھ 83 ہزار 483 خوراکیں دی جاچکی ہیں‘۔

شیئر: