Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بگ باس سٹار سدھارتھ شکلا انتقال کر گئے

سدھارتھ شکلا بگ باس کا 13 واں ایڈیشن بھی جیتے تھے۔ (فوٹو: انڈیا ٹی وی نیوز)
معروف انڈین اداکار اور رئیلٹی شو اسٹار سدھارتھ شکلا ہارٹ اٹیک کے باعث ممبئی کے کوپر اسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔
انڈین میڈیا کے مطابق 40 سالہ سدھارتھ شکلا کو جمعرات کے روز دل کا دورہ پڑا اور وہ جانبر نہیں ہو سکے۔
اپنے کیریئر میں سدھارتھ نے کئی ڈراموں اور فلموں میں کام کیا اور وہ انڈیا کے مشہور ترین رئیلٹی شو بگ باس کا 13 واں ایڈیشن بھی جیتے تھے۔ اس شو میں ان کی اور شہںاز گل کے جوڑی کو کافی پسند کیا جاتا تھا۔
ان کی اچانک موت پر ان کے ساتھی اداکار بھی کافی دکھی نظر آ رہے ہیں۔
انڈین لوک سبھا کی رکن اور بنگالی سینما کا ایک بڑا نام نصرت جہاں نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’بہت جلدی چلے گئے، یہ ایک دل توڑنے والی خبر ہے، مجھے ابھی بھی یقین نہیں آ رہا۔‘

انڈین اینکرپرسن شازیہ نثار نے سدھارتھ اور شہناز کی جوڑی کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’جن کا ملنا قسمت میں نہیں ہوتا، ان سے محبت بڑی کمال کی ہوتی ہے۔

 
انڈین سینما پر کئی دہائیوں تک راج کرنے والی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے اس خبر کو ناقابل یقین قرار دیا اور کہا کہ ’تمہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔‘

انڈین ڈرامہ اداکار شعیب ابراہیم نے بھی سدھارتھ شکلا کے انتقال پر ملال کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’اللہ ان کے خاندان کو طاقت عطا فرمائے۔‘

اداکارہ تمنا بھاٹیا نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’انہیں یہ خبر سن کر گہرا دکھا پہنچا ہے اور وہ سدھارت کی موت پر ان کے خاندان سے تعزیت کرتی ہیں۔‘

مشہور کامیڈین سنیل گرور نے بھی ایک پیغام میں دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ’سدھارتھ شکلا کے بارے میں سن کر پریشان اور دکھی ہیں۔

شیئر: