Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیٹ خراب تھا اس لیے ٹرین میں صرف زیر جامہ پہنا: انڈین رکن اسمبلی

جنتادل کے رکن اسمبلی کی تصویر پٹنہ سے دہلی جاتے ہوئے ٹرین کے سفر میں بنائی گئی تھی (فوٹو: ویڈیو گریب)
انڈین رکن اسمبلی گوپال منڈل نے ٹرین کے سفر کے دوران صرف اندرونی لباس میں سامنے آنے والی تصویر کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’سفر کے دوران پیٹ خراب تھا۔‘
گزشتہ روز انڈین سوشل میڈیا پر بہار سے تعلق رکھنے والے جنتا دل کے رکن اسمبلی گوپال منڈل کی ایک تصویر گردش کرتی رہی تھی، جس میں وہ ٹرین کے ایک حصے سے گزرتے ہوئے لباس کے نام پر صرف زیرجامے پہنے دکھائی دیتے ہیں۔
معاملے پر تنقید ہوئی تو اپنے جواب میں انڈین سیاستدان کا کہنا تھا کہ سفر کے دوران پیٹ خراب تھا اس لیے صرف زیرجامے ہی پہن رکھے تھے۔
گوپال منڈل پٹنہ سے نئی دہلی جاتے ہوئے تیجس راجدھانی ایکسپریس میں سوار تھے، اس سفر کے دوران لی گئی ان کی تصویر ٹائم لائنز پر آئی تو بہت سے ٹویپس نے انہیں ٹرولنگ کا نشانہ بنایا تھا۔
انڈین خبررساں ادارے سے معاملے پر بات کرتے ہوئے گوپال منڈل کا کہنا تھا کہ ’میں جو بولتا ہوں سچ بولتا ہوں جھوٹ نہیں بولتا۔‘
جنتا دل کے ایم ایل اے کے مختصر لباس میں ٹرین میں گھومنے پر کچھ افراد نے جہاں اعتراض کیا وہیں کچھ ایسے بھی تھے جو مختلف اداکاراؤں کی مختصر لباس میں عوامی مقامات پر موجودگی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے یہ شکوہ کرتے رہے کہ ’ان اداکاراؤں کو تو نامناسب یا آدھے ادھورے لباس میں بار بار سامنے آنے پر کوئی کچھ نہیں کہنا گوپال منڈل پر سبھی تنقید کر رہے ہیں۔‘
گوپال منڈل کی یہ وضاحت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ٹرین کے اندر مختصر لباس میں گھومتے ہوئے ان کی تصویر شیئر کرنے والوں نے دعوی کیا تھا کہ ’جنتا دل کے ایم ایل اے ٹرین کی اے سی کوچ میں گھوم رہے تھے، دیگر مسافروں نے ان پر اعتراض کیا تو جواب میں مسافروں کو گولی مارنے کی دھمکی دی تھی۔‘

نامناسب لباس پر اعتراض کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کچھ صارفین نے موقف اپنایا کہ ’وہ جو بھی چاہیں پہن سکتے ہیں آپ ان پر سوال نہیں اٹھا سکتے، ان کی زندگی ان کا انتخاب ہے۔‘

کچھ صارفین نے ٹرین کے سفر میں پیش آنے والے معاملے کی تفصیل شیئر کی تو یہ بھی بتایا کہ جے ڈی یو ایم ایل اے کے خلاف ’سونا چھیننے اور نامناسب رویے‘ کی شکایت درج کرائی گئی ہے۔

ایسٹ سینٹرل ریلوے کی جانب سے انڈین ایم ایل اے سے متعلق معاملے پر جاری وضاحت میں کہا گیا ہے کہ ’گوپال منڈل پٹنہ سے دہلی جاتے ہوئے گزشتہ روز ٹرین میں صرف زیر جامے پہنچے ہوئے تھے۔ مسافروں نے اس رویے کی شکایت کی جس پر ٹکٹ چیکر اور دیگر نے دونوں سے بات کر کے معاملہ حل کر لیا تھا۔‘

شیئر: