Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایسٹرا زینیکا ویکسین سے فالج کا خطرہ لیکن امکان ’نہایت کم‘

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کورونا وائرس ویکسین بھی مختلف ممالک لگائی جا رہی ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
یورپین میڈیسن ایجنسی نے اعصابی بیماری گیلن بررے سنڈروم کو کورونا وائرس ویکسین ایسٹرا زینیکا کے مضر اثرات کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ جو عارضی فالج کا باعث بن سکتا ہے تاہم اس کے امکانات کو بہت ہی کم قرار دیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یورپین میڈیسن ایجنسی نے بدھ کو کہا ہے کہ ایسٹرازینیکا ’ویکسزیریا‘ کی 592 خوراکیں دینے کے بعد 31 جولائی تک دنیا بھر میں 833 کیسز رپورٹ ہوئے۔
یورپین میڈیسن ایجنسی نے کہا ہے کہ ’گیلن بررے سنڈروم کو اس ویکسین کے مضر اثرات سے متعلق معلومات میں شامل کیا جائے۔‘ 
گیلن بررے سنڈروم کورونا وائرس ویکسین ایسٹرازینیکا کے ’انتہائی کم‘ مضر اثرات میں سے تھا، یہ دس ہزار میں سے ایک فرد میں سامنے آیا۔
یہ خرابی ایک اعصابی سوزش ہے جس سے عارضی فالج ہو سکتا ہے اور سانس میں دشواری کا سبب بن سکتی ہے۔
ہر سال امریکہ میں اس سنڈروم سے ایک اندازے کے مطابق تین ہزار سے چھ ہزار افراد متاثر ہوتے ہیں اور زیادہ تر صحت یاب ہو جاتے ہیں۔

شیئر: