Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راجن پور: جب جج نے مالی کو اپنی گاڑی میں رخصت کیا

راجن پور میں مقامی عدالت کے مالی کی ریٹائرمنٹ کے دن جج کی جانب سے انہیں انوکھے انداز میں رخصت کرنے کی  کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔
یہ ویڈیو متعدد سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی گئی اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک معمرشخص بہت سارے ہار پہنے ہوئے ہیں اور انہیں  ایک صاحب کالی گاڑی میں بٹھارہے ہیں۔
حسن سید نامی ایک سوشل میڈیا صارف کے مطابق سیاہ لباس میں ملبوس شخص دراصل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد ابراہیم اصغر ہیں او معمر شخص کا نام عبدالرازق ہے جو اپنی نوکری سے ریٹائر ہوکر جج صاحب کے پروٹوکول کے ساتھ گھر جارہے ہیں۔
مقامی صحافی الیاس گبول کے مطابق سیشن کورٹ میں تعینات مالی عبدالخالق کے اعزاز میں تقریب بدھ کے روز منعقد کی گئی تھی۔
الیاس گبول نے ٹیلی فون پر اردو نیوز کے نامہ نگار روحان احمد  کو بتایا کہ عبدالخالق نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں 36 سال ملازمت کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ الوداعی پارٹی  کے بعد مالی کی خدمات پر انہیں فل پروٹوکول کے ساتھ رخصت کیا گیا۔
عبدالخالق کو  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد ابرہیم اصغر نے اپنی گاڑی میں  اسکواڈ کے ساتھ گھر روانہ کیا۔

ٹوئٹر صارف حسن سید نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا کہ ’عزت دار ماں باپ کی اولاد ہی عہدے اور رینک کو بالائے طاق رکھتے ہوئے دوسروں کو عزت دیتے ہیں مالی چاچا عبد الرزاق جس نے ڈسٹرکٹ کورٹ راجن پور کو عمر کا ایک حصہ دیا آج ریٹائرمنٹ پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد ابراہیم اصغر صاحب نے پروقار انداز میں انہیں رخصت کیا۔‘
سیف اللہ مشتاق نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’مالی کی فیئرویل راجن پور کے سشن جج ابراہیم اصغر کی جانب سے منعقد کی گئی تھی۔‘

’یہ الوادع کہنے کا بہترین طریقہ ہے۔‘
واکس نیوز نامی ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ نے لکھا کہ ’پہلی بار ایسا منظر دیکھا ہے کہ جج ایک مالی کے لیے دروازہ کھول رہا ہے اور اسے سیلوٹ کررہا ہے، جج صاحب کی تربیت کو سلام۔‘
 

شیئر: