Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلے سے شادی شدہ نہ رکن اسمبلی، حریم شاہ شوہر کی تصویر سامنے لے آئیں

حریم شاہ اپنی ویڈیوز اور بیانات کی وجہ سے تنازعات کا شکار رہی ہیں (فوٹو: سوشل میڈیا)
مختلف تنازعات کا شکار رہنے والی ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر پہلے سے شادی شدہ نہیں ہیں البتہ ان کا تعلق سندھ کی حکمراں جماعت پیپلزپارٹی سے ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر بلال شاہ ان سے شادی سے قبل غیر شادی شدہ تھے۔
حریم شاہ کا دعویٰ ہے کہ بلال شاہ کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے اور وہ سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے خاصے قریب ہیں۔
چند ماہ قبل حریم شاہ نے ایک تصویر شیئر کی تو اپنے شوہر کا نام بتائے بغیر بتایا تھا کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کر لی ہے۔
ٹک ٹاکر کے اس بیان کے بعد پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے متعدد وزرا ٹیلی ویژن پروگراموں اور پریس کانفرنسوں میں اپنے ہاتھ دکھاتے ہوئے حریم شاہ کی شیئر کردہ تصویر سے کسی مماثلت سے انکار کرتے رہے۔
حریم شاہ نے پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کا ذکر کرتے ہوئے یہ بھی بتایا تھا کہ وہ کراچی میں مقیم ہیں اور شادی سے متعلق شوہر کے قریبی دوستوں کو علم ہے البتہ جب وہ پہلی بیوی کو راضی کر لیں گے تو سب کو شوہر کے متعلق بتایا جائے گا۔
حالیہ گفتگو میں حریم شاہ نے اپنے سابقہ دعوے کے برعکس موقف اپنایا تو شوہر کے پہلے سے شادی شدہ ہونے، رکن سندھ اسمبلی اور وزیر ہونے کی بات نہیں کی البتہ ان کا کہنا تھا کہ بلال شاہ کا تعلق پیپلزپارٹی سے ہے اور وہ سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے خاصے قریب ہیں۔

حریم شاہ کے مطابق بلال شاہ سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے خاصے قریب ہیں (فوٹو: حریم شاہ)

حریم شاہ نے گزشتہ چند روز کے دوران اپنے شوہر کے ساتھ مختلف تصاویر بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں البتہ کسی اور ذریعے نے یا خود بلال شاہ نے ابھی تک شادی سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی ہے۔

گذشتہ چند روز کے دوران اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تصاویر میں حریم شاہ نے شوہر کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں کہیں اپنی زندگی اور کہیں’سویٹ کنگ‘ قرار دیا ہے۔
شوہر کی تصاویر شیئر کرنے پر حریم شاہ کے فینز نے انہیں مبارکباد دی تو دونوں کو خوبصورت جوڑی بھی قرار دیا۔ البتہ کچھ صارفین نے ان پر تبصرے میں سوال کیا کہ ’اب یہ کون سا رکن سندھ اسمبلی ہے؟‘

اپنی ویڈیوز اور بیانات کی وجہ سے مختلف تنازعات کا شکار رہنے والی حریم شاہ کی اپنی دوست صندل خٹک کے ساتھ ایک حالیہ ویڈیو پر بھی انہیں خاصی مشکلات کا سامنا رہا ہے۔

شیئر: