Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

70 فیصد خبریں حکومت کے خلاف، پھر بھی میڈیا کو آزاد چھوڑا ہوا ہے: عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تین سال میں 70 فیصد خبروں کی اینگلنگ حکومت کے خلاف رہی لیکن حکومت نے پھر بھی میڈیا کو آزاد چھوڑا ہوا ہے۔
جمعے کو اسلام آباد میں ڈیجیٹل میڈیا ڈویلپمنٹ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ تاریخ میں کبھی میڈیا اتنا آزاد نہیں رہا جتنا آج ہے۔
انہوں نے کچھ عرصہ پیشتر کشمیر کے وزیراعظم کے نامزد کیے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت تین بڑے اخبارات نے فرنٹ پیج خبریں چھاپیں کہ ’زائچے، جادو اور پتہ نہیں کس کسی وجہ سے ان کو بنایا گیا ہے۔‘
عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر ایسا انگلینڈ کے اخبارات نے کیا ہوتا تو انہیں مجھے لاکھوں روپے کا ہرجانہ ادا کرنا پڑتا ہے۔ ’جو میں نے شوکت خانم یا کسی دوسرے امدادی پروگرام میں دے دینا تھا۔‘
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی بدولت آج کے نوجوان کو جو مواقع میسر ہیں وہ پہلے نہیں تھے۔
انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا انفارمیشن ٹیکنالوجی میں آگے بڑھنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کے پاس ایسا ذہن ہو جو ہر وقت آگے بڑھنے کا سوچ رہا ہو۔
عمران خان نے اپنے دورِ کرکٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہ ’مجھ سے زیادہ باصلاحیت کھلاڑی موجود تھے لیکن میں آگے اس لیے پہنچا کیونکہ اہداف مقرر کرتا تھا۔‘
ان کے مطابق انہوں نے دنیا کے سے بہترین آل راؤنڈر بننے کا ہدف مقرر رکھا تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’آپ جتنا بڑا سوچیں گے، آپ اتنے ہی آگے بڑھیں گے، وہی کچھ حاصل کریں گے، جتنی آپ کوشش کریں گے۔‘
انہوں نے ایک بار پھر زور دیتے ہوئے کہا معاشروں کے آگے بڑھنے کے لیے قانون کی حکمرانی سب سے اوپر ہے۔

شیئر: