Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلائٹ آپریشن وسیع، نور مقدم کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد اور بھنگ پالیسی کی منظوری سمیت گذشتہ ہفتے کی اہم خبریں

حکومت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز میں کمی آئی ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
گذشتہ ہفتے پاکستان میں ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے حوالے سے خبر اہم رہی، اس کے علاوہ کورونا وائرس کے کیسز میں کمی، نور مقدم کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد، پاکستان کی افغانستان کے لیے فلائٹ آپریشن معطل، بھنگ پالیسی کی منظوری اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین نمایاں خبریں رہیں۔

کورونا میں کمی: ملک میں ہفتہ وار ایک دن کی لازمی بندش ختم

کورونا کی روک تھام کے لیے قائم نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی) نے بیماری کے کم پھیلاؤ اور جاری ویکسینیشن مہم کے تناظر میں فورم نے ملک بھر میں ہفتہ وار ایک دن کی لازمی بندش کو ختم کر دیا ہے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں


کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے پاکستان نے مختلف اقدامات نافذ کیے تھے۔ (فوٹو: اے ایف پی)

فیک نیوز کے بارے میں میڈیا کے اندر مباحثہ ضروری ہے: فواد چودھری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ آج میڈیا کا سب سے بڑا چیلنج فیک نیوز ہے، خبر پھیلانے کے ذرائع زیادہ ہونے سے فیک نیوز کا مسئلہ شروع ہوا۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

لاہور کے نوجوان کو سنیپ چیٹ سٹوری میں پستول دکھانا مہنگا پڑ گیا 

پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے نے بین الاقوامی پولیس انٹرپول کی اطلاع  پر لاہور کے ایک سکول سے ایسے نوجوان کو گرفتار کیا ہے جس نے سنیپ چیٹ پر کلاس کے دوران بیگ سے پستول نکالنے کی سٹوری لگائی۔  

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر کے والدین سے 20 اکتوبر تک جواب طلب

جمعرات کو اسلام آباد کی ایک مقامی عدالت نے نور مقدم قتل کیس کے تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کی تھی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں


پاکستان کی قومی ایئرلائن نے افغانستان کے لیے تمام فلائٹس معطل کی ہے۔ (فوٹو: اےا یف پی)

’طالبان کا غیر پیشہ ورانہ رویہ‘: پاکستان نے افغانستان کے لیے فلائٹ آپریشن معطل کر دیا

پاکستان کی سرکاری ایئرلائنز نے افغانستان کے لیے فلائٹ آپریشن فوری طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے تقرر کے سوال پر وزیراعظم کا قہقہہ

پاکستان میں نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی پر تعطل اور اس حوالے سے مقامی اور سوشل میڈیا پر چلنے والی متضاد خبروں کے بعد سب نظریں وزیراعظم عمران خان پر مرکوز ہیں کہ وہ کب اور کسے اس اہم عہدے کے لیے چنتے ہیں۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں


ماہرین کے مطابق کینابیز یا بھنگ کا دنیا بھر میں ادویات کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)

قومی بھنگ پالیسی دسمبر تک منظور ہو جائے گی: شبلی فراز

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ انہوں نے وزارت سنبھالی تو انہیں معلوم ہوا کہ قومی سطح پر بھنگ کی کاشت کے حوالے سے پالیسی ہی موجود نہیں ہے، اس لیے اب انہوں نے اس حوالے سے کام شروع کر دیا ہے اور دسمبر تک یہ پالیسی آ جائے گی۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

فوج واحد منظم ادارہ ہے، سمری پر دستخط نہ کرنا جاہلانہ انداز: مولانا فضل الرحمان

پااکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ’ہمارے ہاں فوج ایک واحد منظم ادارہ ہے جو عوام کی ایک آخری امید ہوا کرتی ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل چیف آف آرمی سٹاف کے ماتحت ہے، اس کی خدمات کا تعین اس کا باس ہی کرتا ہے۔‘

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں


مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ’وزیراعظم کا بہت سے معاملات پر اَڑ جانا کوئی معقولیت نہیں‘ (فائل فوٹو: پی ایم آفس)

’ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی وزیراعظم کی اتھارٹی، قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے‘

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کبھی بھی وزیراعظم آفس کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائے گا جس سے افواج پاکستان کی عزت میں کمی آئے اور نہ افواج کی جانب سے ایسا کوئی اقدام اٹھایا جائے گا۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

ڈینگی بخار کے سر اٹھاتے ہی لاہور میں پیناڈول کی گولی نایاب

پاکستان میں ڈینگی بخار کی وبا سر اٹھا رہی ہے اور محمکہ صحت پنجاب کے مطابق صرف لاہور میں سو سے زائد مریض روزانہ کی بنیاد پر ہسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں۔ چونکہ ڈینگی بخار کا کوئی مخصوص علاج نہیں اور بخار کی شدت کم کرنے کے لئے پیراسٹامول ہی ڈاکٹر تجویز کرتے ہیں۔  

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں


ینگی بخار کا کوئی مخصوص علاج نہیں اور بخار کی شدت کم کرنے کے یے پیراسٹامول ہی ڈاکٹر تجویز کرتے ہیں۔ (فوٹو: فیس بک)

ڈاکٹرعبدالقدیر خان کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین، قومی پرچم سرنگوں

ڈٖاکٹر عبدالقدیرخان اتوار کو اسلام آباد کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔ اسلام آباد کے کے آر ایل ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو اتوار کی صبح طبعیت بگڑنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

تمام ایئر لائنز اندرون ملک پروازوں میں کھانا مہیا کریں: سی اے اے

پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی سی اے) نے تمام ایئر لائنز کو ہدایت کی ہے وہ اندرون ملک پرواز کے دوران مسافروں کو کھانا اور مشروبات فراہم کریں۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

پی آئی اے کا برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن وسیع کرنے کا فیصلہ  

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے غیر ملکی فضائی کمپنیوں سے برطانیہ اور یورپ کے لیے فضائی آپریشن میں مزید توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

شیئر: