Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی کے ولی عہد کے مصر کے صدر اور عراقی وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطے

ابوظبی کے ولی عہد نے حال ہی ترکی کا دورہ کیا جو گزشتہ دس برس میں اُن کا انقرہ کا پہلا دورہ تھا۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید نے مصر اور عراق کے رہنماؤں سے الگ الگ ٹیلیفونک گفتگو میں علاقائی سکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور عراق کے وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی سے فون کالز میں ولی عہد نے دوطرفہ تعلقات، تعاون اور مل کر کام کرنے سمیت مختلف امور پر بات کی۔
متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی وام کے مطابق رہنماؤں نے گفتگو میں متعدد علاقائی اور عالمی معاملات میں پیش رفت پر خیالات کا تبادلہ کیا اور عرب خطے میں ترقی، استحکام اور سکیورٹی کو مزید مربوط بنانے سمیت ’کئی دیگر امور پر مل کر مشاورت سے آگے بڑھنے‘ پر اتفاق کیا گیا۔
ابوظبی کے ولی عہد نے حال ہی ترکی کا دورہ کیا ہے جو گزشتہ دس برس میں اُن کا انقرہ کا پہلا دورہ ہے۔
ترکی کے دورے میں انہوں نے صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات کی اور متحدہ عرب امارات نے ترکی میں سرمایہ کاری کے لیے دس ارب ڈالر کے فنڈز کا اعلان کیا۔

شیئر: