Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانسیسی صدر اور ولی عہد کی ملاقات، مشرق وسطی اور عالمی امن کے لیے کوششوں کا جائزہ

سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سنیچر کو جدہ کے قصر السلام میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکخواں کا خیر مقدم کیا ہے۔
ولی عہد نے فرانسیسی صدر کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے نیک خواہشات کاپیغام پہنچایا۔ اس دوران سعودی عرب اور فرانس کے مابین مختلف شعبوں میں تعلقات کے پہلوں اور دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کا جائزہ لیا گیا۔
علاوہ ازیں دوطرفہ تعاون کے امکانات و مملکت کے وژن 2030 کے مطابق ترقی کے مواقع پربھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ 

فرانسیسی صدر مختصر دورے کے بعد جدہ سے روانہ ہوگئے(فوٹو ایس پی اے)

دونوں رہنماوں نے مشرق وسطی میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت اور بین الاقوامی استحکام و امن کے حصول کےلیے کی جانے والی کوششوں کا بھی جائزہ لیا علاوہ ازیں مشترکہ دلچسھی کے امورپر بھی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان ، وزیر مملکت اور رکن کابینہ شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ون عبداللہ ، وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان، وزیرمملکت اور رکن کابینہ وقومی امن کمیٹی کے مشیرڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان، وزیر تجارت و قائم مقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر ماجد القصبی بھی موجود تھے۔
فرانس کی جانب سے وزیر خارجہ برائے یورپ امور جان ایف لوڈریان، مسلح افواج کے وزیر فلورنس بارلی، وزیر ثقافت روزلین باشلو، سعودی عرب میں فرانس کے سفیر لڈووک پوئیل کے علاوہ دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھےـ 
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکخواں اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانے کا انتظام کی۔ا اس موقع پر بحرین کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ اور شاہی خاندان کی اعلی شخصیات و اہم عہدیدار بھی موجود تھے۔
 قبل ازیں ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے جدہ آمد پر فرانس کے صدر ایمانوئل میکخواں کا استقبال کیا۔
جدہ کے کنگ عبد العزیز ایئرپورٹ پر خیر مقدم کرنے والوں  میں گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل، وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبد اللہ بن فرحان اور اعلی سرکاری عہدیدار شامل تھے۔
فرانسیسی صدر مختصر دورے کے بعد جدہ سے روانہ ہوگئے۔

شیئر: