Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اتحادیوں کو علاقائی مذاکرات میں شامل کرنے کا مشورہ دیا ہے، میکخواں

فرانسیسی صدر مختصر دورے کے بعد سعودی عرب سے روانہ ہوگئے(فوٹو ٹوئٹر)
فرانس کے صدر ایمانوئل میکخواں نے کہا ہے کہ ’ علاقائی استحکام کے مسئلے کو حل کیے بغیر ایران کے جوہری مسئلے کا حل ممکن نہیں  ہے‘۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق فرانسیسی صدرایمانوئل میکخواں نے جدہ سے روانگی سے قبل بیان میں مزید کہا کہ ’ اپنے اتحادیوں بشمول سعودی عرب کو علاقائی مذاکرات میں شامل کرنے کا مشورہ دیا ہے‘۔ 
عرب نیوز کے مطابق دبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’خلیج میں سب سے طاقتور اور سب سے زیادہ آبادی والا ملک سعودی عرب لبنان کی مدد کے لیے فرانس کی کوششوں اور مشرق وسطی میں امن واستحکام  کے تحفظ کے لیے کنجی کی حیثیت رکھتا ہے۔
واضح رہے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکخواں مختصر دورے کے بعد سعودی عرب سے روانہ ہوگئے۔ انہیں رخصت کرنے کےلیے گورنر مکہ ریجن شہزادہ خالد الفیصل ، وزیر ثقافت شہزادہ بند بن عبداللہ اور دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔
 قبال ازیں  فرانسیسی صدر ایمانوئل میکخواں سنیچر کو سعودی عرب پہنچے تو  جدہ کے قصر السلام میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خیر مقدم کیا ۔
ولی عہد نے فرانسیسی صدر کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے نیک خواہشات کاپیغام پہنچایا۔ اس دوران سعودی عرب اور فرانس کے مابین مختلف شعبوں میں تعلقات کے پہلوں اور دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کا جائزہ لیا گیا۔
علاوہ ازیں دوطرفہ تعاون کے امکانات و مملکت کے وژن 2030 کے مطابق ترقی کے مواقع پربھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ 

شیئر: