Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دراندازوں کو پناہ دینے والاغیر ملکی گرفتار

دراندازوں کو پناہ یا نقل وحمل کی سہولت فراہم کرنا سنگین جرم ہے (فوٹو، ٹوئٹر)
قصیم ریجن کے پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طورپرمقیم تین غیر ملکیوں کو پناہ دینے کے الزام میں ایک مصری باشندے کو حراست میں لیا گیاہےـ
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق پولیس نے قصیم ریجن کے ایک مکان میں مقیم تین غیر ملکیوں کو گرفتار کیا جوسرحدی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مملکت میں داخل ہوئے تھےـ
قانون نافذکرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے اس مصری باشندے کو بھی حراست میں لے لیاجس نے اپنے گھر میں تینوں غیر قانونی افراد کو رکھا ہوا تھاـ
پولیس نے مصری کے خلاف غیرقانونی افراد کو پناہ دینے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا جبکہ تینوں غیرقانونی طورپر مقیم افراد کو ڈیپوٹیشن سینٹر بھجوا دیا گیا جہاں انکے خلاف تحقیقات مکمل کرنے کے بعدانہیں ڈی پورٹ کیاجائے گاـ
ریجنل ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ قانون کے مطابق سرحدی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مملکت میں دراندازی کرنے والوں کو پناہ دینا یا انہیں نقل وحمل کی سہولت فراہم کرنا سنگین جرائم میں شامل ہے۔
دراندازوں کو پناہ و نقل حمل کی سہولت فراہم کرنے پر15 برس قید اور10 لاکھ ریال تک جرمانہ عائد کیاجاتا ہے علاوہ ازیں  غیر قانونی افراد کو  جس مکان میں پنا دی ہویا وہ گاڑی جس کے ذریعے انہیں  نقل وحمل کی سہولت فراہم کی گئی ہو وہ بھی بحق سرکا ضبط کرلی جاتی ہےـ

شیئر: