Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹک ٹاک مقبول کھانوں کے لیے ’ٹک ٹاک کچن‘ نامی ایپ جلد متعارف کرائے گا

ٹک ٹاک کھانوں کی ایپ کے ساتھ اشراک کرنے جا رہا ہے۔ فوٹو: ورچوئل ڈائننگ کانپیپٹس
مشہور زمانہ ویڈیو ایپ ٹک ٹاک ایک ایسی سروس متعارف کروانے جا رہا ہے جس کے تحت صارفین وہ کھانے ڈیلیور کرواسکیں گے جن کی ویڈیوز ٹک ٹاک پر مقبول ہوتی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق ٹک ٹاک کھانوں کی ایپ ’ورچوئل ڈائننگ کانسیپٹس‘ اور ’گرب ہب‘ کے ساتھ اشراک کرنے جا رہا ہے۔
ٹک ٹاک کچن نام کی یہ سروس امریکہ بھر میں کھانے ڈیلیور کرے گی۔
 بلوم برگ کے مطابق ٹک ٹاک کچن کا مینیو اس ایپ کی مقبول ڈشز پر مبنی ہوگا، جن میں فیٹا پاستا بھی شامل ہے جس کو گوگل نے 2021 کی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی ڈش قرار دیا تھا۔
ابتدائی طور پر مینیو میں پاستا چپس، سمیش برگرز اور کارن ربز ہوں گے۔
ورچوئل ڈائننگ کانسیپٹس کے شریک بانی نے بلوم برگ کو بتایا کہ یہ مینیو ہر تین ماہ میں تبدیل کیا جائے گا اور ابتدائی منصوبوں کے مطابق اس میں وہ ڈشز شامل کی جائیں گی جو ٹک ٹاک پر وائرل ہوتی ہیں۔
ایک بیان میں ٹک ٹاک کا کہنا تھا کہ کمائے گئے منافع میں سے کچھ رقم ان افراد کو دی جائے گی جن کے کھانوں کی ویڈیوز ٹک ٹاک پر مقبول ہوتی ہیں۔ تاہم اب تک یہ بات واضح نہیں کہ منافع کا کتنا فیصد حصہ انہیں ملے گا۔
ٹک ٹاک کا ارادہ ہے کہ ٹک ٹاک کچن کو 300 مقامات پر لانچ کیا جائے جو مارچ میں ڈشز کی ڈیلیوری کا آغاز کریں گے۔
سال 2022 کے آخر تک ٹک ٹاک ایک ہزار سے زائد ریستوران کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاک کا کہنا ہے رواں برس رمضان میں کئی خواتین نے یہ ایپ کھانوں کی ترکیب کے لیے استعمال کیا تھا، خاص طور پر دوپہر کے وقت۔
رمضان کے دوران ’کوکنگ‘ ٹک ٹاک کی ٹاپ کیٹیگریز میں تھا۔

شیئر: