Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایما واٹسن کا فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

ایما واٹسن نے اپنے 6 کروڑ سے زائد انسٹاگرام فالوورز کے ساتھ فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ شیئر کی (فائل فوٹو: اے ایف پی)
ہالی وڈ کی مقبول فلم سیریز ’ہیری پوٹر‘ کی اداکارہ ایما واٹسن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجتی میں ایک پیغام پوسٹ کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق برطانوی اداکارہ اکتیسویں معروف شخصیت ہیں جنہوں نے عوامی سطح پر فلسطینیوں کی جدوجہد کی حمایت میں بیان دیا ہے۔
ایما واٹسن اقوام متحدہ کے کمیشن برائے صنفی امتیاز کی سفیر برائے خیر سگالی کے طور پر بھی فرائض نبھا رہی ہیں۔ 
ایما واٹسن نے پیر کو اپنے 6 کروڑ 40 لاکھ انسٹا فالوورز کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس میں مظاہرین فلسطین کا جھنڈا اپنے ہاتھوں میں اٹھائے کھڑے ہیں۔ تصویر پر ’یکجہتی ایک فعل ہے‘ کے الفاظ لکھے ہوئے ہیں۔
ایما واٹسن نے تصویر کے ساتھ حقوق نسواں کے لیے جدوجہد کرنے والی کارکن سارہ احمد کا مضمون بھی شیئر کیا جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ یکجہتی کے لیے ضروری نہیں کہ ہماری جدوجہد یا ہمارا دکھ مشترک ہو یا پھر ہماری امید ایک ہی مستقبل کے لیے ہو۔
’یکجہتی کے لیے پرعزم ہونا اور کام کرنا ضروری ہے۔ تسلیم کرنے کی ضرورت ہے کہ اگر ہمارے جذبات مشترک نہیں بھی ہیں یا اگر زندگیاں اور جسم ایک جیسے نہیں لیکن ہم رہتے تو مشترکہ زمین پر ہی ہیں۔‘
ایما واٹسن کی اس پوسٹ پر اسرائیلی اہلکاروں نے بھی تنقید کی ہے۔
 
 
 
 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Emma Watson (@emmawatson)

برطانوی اداکارہ کے انسٹاگرام پیج پر واضح ہے کہ وہ براہ راست یہ اکاؤنٹ نہیں چلاتیں بلکہ ’فیمینسٹ کلیکٹیو‘ نامی گروپ چلا رہا ہے۔
تاہم یہ واضح نہیں کہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ ہونے والے مواد میں ایما واٹسن کی مرضی کس حد تک شامل ہے۔
ویسے تو ایما واٹسن سیاسی مسائل پر بھی کھل کر بات کرتی رہتی ہیں۔ ستمبر میں انہوں نے برطانوی حکومت پر زور دیا تھا کہ وہ افغانستان میں آرٹ کے شعبے سے منسلک افراد کو طالبان کی حکومت سے بچانے کی مزید کوشش کریں۔

شیئر: