Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: منشیات فروشی کے الزام میں 7 ایشیائی گرفتار

ملزمان کے قبضے سے 20 کلوگرام سے زائد نشہ آورمادہ ’شبوا‘ برآمد ہوا(فوٹو، ٹوئٹر)
ریاض میں محکمہ انسداد منشیات کی ٹیموں نے نشہ آورمادہ ’ایمفیٹامین‘ (شبوا) فروخت کرنے کے الزام میں 7 ایشیائی باشندوں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 20.5کلوگرام مذکورہ نشہ آور مادہ برآمد کرلیاہے۔
عاجل نیوز نے محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ ملزمان کے بارے میں ادارے کو اطلاع ملتے ہی ان کی گرفتاری کے لیے ٹیم کو ٹاسک دے دیا گیا۔
محکمہ کی ٹیم جلد ہی ملزمان تک پہنچ گئی۔ گرفتار ملزمان پاکستانی ہیں جن میں سے 6 اقامہ پرمملکت میں مقیم ہیں جبکہ ساتواں وزٹ ویزے پرمملکت آیا تھا۔
ملزمان کے خلاف منشیات فروشی کا مقدمہ درج کرکے انہیں ادارہ پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں ان سے مزید تحقیقات کے بعد کیس فوجداری عدالت کے حوالے کیا جائے گا۔

شیئر: