Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرنسی ایکسچینج ریٹ: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی

پاکستان میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
جمعہ کو کاروباری ہفتے کے آخری روز جاری کردہ رپورٹ میں سٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر 25 پیسے کم ہو کر 176.24 روپے رہی۔
جمعرات کے روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر 176.49 روپے تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 239.26، سعودی ریال 46.98، اماراتی درہم 47.98، بحرینی دینار 467.51، عمانی ریال 457.78 اور کویتی دینار 582.85 روپے رہی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید 176.95 روپے اور قیمت فروخت 178.15 روپے رہی۔
جمعہ کے روز اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قیمت خرید 46.6 اور قیمت فروخت 47.15، اماراتی درہم کی قیمت خرید 48.2 اور قیمت فروخت 48.7، برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 238.85 اور قیمت فروخت 241.35 روپے رہی۔

شیئر: