Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں 12 افریقی ممالک سے سفری سہولیات کا دوبارہ آغاز

اس فیصلے پر عملدرآمد سنیچر کو دوپہر ڈھائی بجے سے کیا جائے گا۔ (فوٹو گلف نیوز)
متحدہ عرب امارات نے گذشتہ روز بدھ کواعلان کیا ہے کہ 12 افریقی ممالک سے مقامی اور بین الاقوامی ائیرلائنز کے ذریعے ٹرانزٹ مسافروں کے لیے سفری سہولیات  کا دوبارہ آغاز کیا جا رہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے رپورٹ کیاہے کہ اماارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی اور نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹرز ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی نے بتایا ہے کہ ان ممالک سے کورونا وبا کے باعث لگی سفری پابندی ختم کر دی گئی ہے۔
افریقی ممالک میں کینیا، تنزانیہ، ایتھوپیا، نائیجیریا، جمہوریہ کانگو، جنوبی افریقہ، بوٹسوانا، ایسواتینی، لیسوتھو، موزمبیق، نمیبیا اور زمبابوے سے آنے والے مسافروں کے لیے سفری سہولت بحال کر دی  گئی ہے۔
جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ اس فیصلے پر عملدرآمد سنیچر کے روزمقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجےسے کیا جائے گا۔
حکام کی جانب سے مزید وضاحت کی گئی ہے کہ یوگنڈا، گھانا اور روانڈا سے آنے والے مسافروں کے داخلے کے اقدامات کو بھی اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ان  تمام افریقی ممالک سے آنے والے مسافروں کو اپنی روانگی کے 48 گھنٹوں کے اندر منفی پی سی آر ٹیسٹ پیش کرنا ہوگا۔
اس کے علاوہ کورونا وبا سے متعلق تمام احتیاطی اور احتیاطی اقدامات پر عمل کرتے ہوئے روانگی کے ہوائی اڈے پر ایک ریپڈ ٹیسٹ اور آمد پر ایک اور پی سی آر ٹیسٹ بھی کرانا ہو گا۔
روانگی سے قبل کے کورونا ٹیسٹ میں علامات مثبت آنے کی صورت میں ایسے مسافروں کو سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
 

شیئر: