Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان سے شہریوں کے بجائے جانوروں کا انخلا، برطانوی وزیراعظم دباؤ میں

خیراتی ادارے نوزاد نے افغانستان میں کتوں اور بلیوں کے لیے پناہ گاہ قائم کی تھی (فائل فوٹو: اے ایف پی)
برطانیہ کی حکومت نے اس بات کی تردید کی ہے کہ کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد انخلا کے دوران مشکلات میں پھنسے وزیراعظم بورس جانسن نے لوگوں پر پالتو جانوروں کو ترجیح دی۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق برطانوی وزارت خارجہ کی ای میلز جو پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے جاری کی گئی ہیں، میں وزیراعظم بورس جانسن نے جانوروں کی فلاح کے لیے کام کرنے والی فلاحی تنظیم نوزاد کے عملے اور جانوروں کے انخلا سے متعلق فیصلے کا حوالہ دیا ہے۔
اُس وقت وزیراعظم بورس جانسن نے افغانوں پر جانوروں کو ترجیح دینے سے انکار کیا تھا۔ اس خیراتی ادارے نے افغانستان میں کتوں اور بلیوں کے لیے پناہ گاہ قائم کی تھی اور اس کی نگرانی ایک سابق فوجی اہلکار کررہے تھے۔
ایک ای میل میں کہا گیا ہے کہ خیراتی ادارہ نوزاد جو ایک سابق رائل میرین چلاتے ہیں، کو کافی شہرت ملی تھی اور وزیراعظم بورس جانسن نے اس خیراتی ادارے کے عملے اور جانوروں کو نکالنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ اس میں مزید خیراتی اداروں کی جانب سے اسی طرح کے سلوک کے مطالبے کا حوالہ دیا گیا۔
انخلا میں جلد بازی کا مطلب تھا کہ بہت سے افغان جنہوں نے برطانیہ کے ساتھ کام کیا تھا ان کو پیچھے چھوڑ دیا گیا۔
کابینہ کے وزیر تھریس کافی نے جمعرات کو سکائی نیوز کو بتایا کہ ’انخلا سے متعلق وزیراعظم بورس جانسن نے کوئی انفرادی فیصلہ نہیں کیا۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’بہت سارے لوگ یہ دعویٰ کریں گے کہ وزیراعظم ان کے مخصوص منصوبوں کی حمایت میں ملوث ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ وہ انفرادی فیصلوں میں ملوث نہیں۔‘

نوزاد نے کابل سے عملے اور جانوروں کے انخلا کے لیے اپیل کی تھی (فائل فوٹو: اے ایف پی)

خارجہ امور کی کمیٹی کے چیئرمین نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو بتایا کہ ’آپ کو ای میلز کو پڑھنا پڑے گا اور دیکھیں کہ آیا نظام کے اردگرد کام کرنے والے اور بھی لوگ تھے۔ اس کا میں جواب نہیں دے سکتا۔‘
ایسے وقت میں جب برطانوی وزیراعظم کو ’پارٹی گیٹ‘ کے سکینڈل اور دیگر الزمات کا سامنا ہے،  نوزاد کے معاملے نے وزیراعظم بورس جانسن کی ایمانداری کے ٹریک ریکارڈ کے بارے میں ایک مرتبہ پھر سوالات کو جنم دیا ہے۔

شیئر: