Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب لیگ کا فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستی پر ایمنسٹی کی رپورٹ کا خیر مقدم

278  صفحات پر مشتمل رپورٹ چار برس کے عرصے میں مرتب کی گئی ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
عرب لیگ نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی اس رپورٹ کا خیر مقدم کیا ہے جس میں اسرائیلی حکام  سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف کی جانے والی نسل پرستی کے لیے جوابدہ ہوں۔
عرب نیوز میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق  رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کس طرح فلسطینی عوام کے خلاف جبر اور تسلط کا نظام نافذ کر رہا ہے۔
278  صفحات پر مشتمل رپورٹ چار برس کے عرصے میں مرتب کی گئی ہے۔
عرب لیگ کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل برائے فلسطین ڈاکٹر ابو علی نے رپورٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’یہ رپورٹ ایک اہم بین الااقومی قانونی دستاویز کی نمائندگی کرتی ہے۔‘
اس حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’یہ رپورٹ انتہائی نازک وقت پر سامنے آئی ہے۔ انسانیت کے خلاف جرائم جن کا فلسطین کو  نشانہ بنایا جا رہا ہے، گذشتہ سال کے مقابلے میں اس سال ان کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔‘

اسلامی تعاون تنظیم نے بھی رپورٹ کا خیر مقدم کیا ہے۔ (فوٹو: اے پی)

یہ بات انہوں نے گذشتہ سال فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی حکام کی طرف سے کی جانے والی نمایاں خلاف ورزیوں کے حوالے سے منعقدہ پریس بریفنگ کے دوران کی۔
’اسرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستی‘ کے عنوان پر مبنی اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کیسے اسرائیل فلسطینی عوام کے خلاف جبر اور تسلط کے نظام قائم کو کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔‘
ڈاکٹر ابو علی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ رپورٹ کے اہم نتائج کی طرف توجہ دیتے ہوئے احتساب کے حوالے سے بھی کام کریں اور فلسطینی عوام کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کی جانے والی خلاف ورزیوں کے ذمہ داران کی بھی نشاندہی کریں۔‘
اسلامی تعاون تنظیم نے بھی رپورٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ ’اسرائیل کی فلسطینی عوام کے خلاف ہونے والی خلاف ورزیوں، جرائم اور نسل پرستانہ پالیسیوں کے احتساب کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔‘

شیئر: