Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہری کا بغیر دروازے کا مہمان خانہ جہاں مسافر مفت قیام کرتے ہیں

مہمان خانے میں ’عربی قہوہ‘ کی کیتلی ہمیشہ آگ پر رہتی ہے(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب کی العلا کمشنری میں سعودی شہری کی مہمان نوازی مثال قائم کی ہے۔ گھر میں دروازے ہی نہیں لگائے تاکہ مہمانوں اور مسافروں کی خدمت کی جاسکے۔ 
عاجل نیوز کے مطابق سعودی ٹی وی کے پروگرام میں ’خالد الحربی‘ نے بتایا کہ ’مسافر ہمارے مہمان ہیں اور انہیں کسی قسم کی دشواری نہ ہو اسی وجہ سے اپنے مہمان خانے میں دروازے ہی نہیں لگائے‘۔ 
خالدالحربی کا کہنا تھا کہ ’گزشتہ 15 برس سے مہمان خانے میں لوگوں کا استقبال کسی غرض کے بغیر کیا جا رہاہے‘۔
’مہمانوں اور مسافروں کی خدمت کےلیے نہ صرف وسیع وعریض مہمان خانہ تعمیر کرایا ہے بلکہ مہمانوں کے قیام وطعام کےلیے بھی تمام ضروریات سے آرستہ کمرے بھی بنائے ہیں جہاں وہ مفت قیام کرسکتے ہیں‘۔ 
 مہمان خانے میں ہمہ وقت لوگوں کی آمد ورفت کا سلسلہ جاری رہتا ہے جہاں ’عربی قہوہ‘ کی کیتلی ہمیشہ آگ پر رہتی ہے۔ مہمانوں کی تواضع کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ 

شیئر: