Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد پولیس کے افسر کو پارٹی میں ڈانس کرنا مہنگا پڑ گیا

آئی جی اسلام آباد نے ویڈیو کا سخت نوٹس لیا ہے (فوٹو: اسلام آباد پولیس)
اسلام آباد پولیس نے نجی ڈانس پارٹی میں سب انسپکٹر کی ویڈیو پر کارروائی کرتے ہوئے اسے معطل کر دیا ہے۔
جمعرات کو ٹوئٹر پر دیے گئے پیغام میں اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد نے ویڈیو کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز کو فوری انکوائری کا حکم دے دیا۔
پولیس کے اعلان کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز نے سب انسپکٹر کو معطل کر دیا ہے۔
انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ’پولیس افسران کو اپنے کنڈکٹ کے متعلق جواب دہ ہونا ہو گا۔

سوشل ٹائم لائنز پر زیرگردش ایک ویڈیو میں دکھایا گیا تھا کہ ایک نجی تقریب کے دوران پولیس افسر خود اور اس کے اردگرد موجود افراد کرنسی نوٹ لٹا رہے ہیں۔ ان کے سامنے موجود ڈانسر رقم اکٹھی کرتی بھی نمایاں ہے۔

شیئر: