Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کیسز میں ریکارڈ کمی، 386 نئے مریض

چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 3 لاکھ ایک ہزار ٹیسٹ کیے گئے(فوٹو ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسزمیں ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹے میں 386 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ 
وزارت صحت کے مطابق پیر7 مارچ کو گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 3 لاکھ ایک ہزار287 ٹیسٹ کیے گئے۔
امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے ’وام‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ نئے کیسز کے بعد متاثرین کی کل تعداد 8 لاکھ 83 ہزار883 تک پہنچ گئی ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 203 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر8 لاکھ 44 ہزار308 ہوگئی ہے۔‘
’   گزشتہ ایک ہفتے میں کورونا کے زیرعلاج مریضوں میں سے ایک چل بسا، مرنے والوں کی کل تعداد دو ہزار302  ہے‘۔
علاوہ ازیں وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ویکسین کی مزید 10 ہزار769 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک 2 کروڑ 42 لاکھ 59 ہزار48 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔‘

شیئر: