Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 323 نئے کیسز

 متاثرین کی کل تعداد 8 لاکھ 83 ہزار593 تک پہنچ گئی ہے( فوٹو ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسزمیں  کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹے میں 323 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ 
وزارت صحت کے مطابق منگل 8 مارچ کو گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 3 لاکھ 2 ہزار508 ٹیسٹ کیے گئے۔
امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے ’وام‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ نئے کیسز کے بعد متاثرین کی کل تعداد 8 لاکھ 83 ہزار593 تک پہنچ گئی ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 168 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر8 لاکھ 45 ہزار476 ہوگئی ہے۔‘
’   گزشتہ ایک ہفتے میں کورونا کے زیرعلاج مریضوں میں سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، مرنے والوں کی کل تعداد دو ہزار302  ہے‘۔
علاوہ ازیں وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ویکسین کی مزید 9 ہزار493 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک 2 کروڑ 42 لاکھ 68 ہزار541 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔‘

شیئر: