Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرمی چیف جنرل قمر جاوید سے بحرین کے کمانڈر نیشنل گارڈز کی ملاقات

آرمی چیف نے کہا کہ ’بحرین کے ساتھ مضبوط تعلقات پاکستان کے لیے اہمیت کے حامل ہیں‘ (فوٹو: آئی ایس پی آر)
بحرین کے کمانڈر نیشنل گارڈز جنرل شیخ محمد بن عیسٰی بن سلمان الخلیفہ نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔
بدھ کو فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق راولپنڈی میں فوج کے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی کی صورت حال اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعاون کو مزید بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔
بیان کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ ’بحرین کے ساتھ مضبوط سفارتی، معاشی اور دفاعی تعلقات پاکستان کے لیے اہمیت کے حامل ہیں۔‘
ملاقات میں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور بحرین کے کمانڈر نیشنل گارڈز نے باہمی تعاون بشمول خطے میں امن و سکیورٹی کی کوششوں کو مزید بڑھانے پر زور دیا۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کمانڈر نیشنل گارڈز جنرل شیخ محمد بن عیسٰی نے افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کا عہد کیا۔ انہوں نے افغانستان کی صورت حال اور سرحدوں کی کامیاب مینجمنٹ پر پاکستان کے کردار کو سراہا۔

شیئر: