Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں کچی بستیوں کے انہدام کے دوران تاریخی ’قلعہ الشونہ‘ دریافت 

قلقے کا تعلق 1516عیسوی سے بتایا جاتا ہے( فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں جدہ کے تاریخی محلوں پروجیکٹ کی ٹیم نے کچی بستیوں کے انہدام کے دوران 500 برس قدیم ’قلعہ الشونہ‘ دریافت کیا ہے۔
بلد کے قدیم علاقے میں زیر زمین دریافت ہونے والے اسے قلعے کا تعلق 1516عیسوی سے بتایا جاتا ہے۔
السعودیہ چینل پر پروجیکٹ ٹیم کے اچارج عبداللہ الاسمری نے اسے جدہ میں تاریخی مقامات کے حوالے سے اہم دریافت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’پروجیکٹ ٹیم کا بڑا اعزاز ہے‘۔ 

مزید کھدائی اور ریسرچ کا کام جاری ہے (فوٹو العربیہ)

عبداللہ الاسمری نے کہا کہ’ بلد کےعلاقے میں قابل سٹریٹ کے سامنے غیر منظم پرانی عمارتوں کے انہدام کے دوران ’الشونہ قلعہ‘ دریافت ہوا ہے۔ یہاں مزید کھدائی اور ریسرچ کا کام جاری ہے۔ مزید تاریخی چیزیں سامنے آ سکتی ہیں‘۔
جدہ کے تاریخی علاقے کو جدید خطوط پر استوار کرنے والے پروگرام کے سربراہ انجینیئر اشرف کامل نے بتایا کہ شونہ قلعہ تاریخی ہے اور یہ  الذھب سٹریٹ کے قریب البلد کے مرکز میں دریافت ہوا ہے۔ اس کے بارے میں کسی کو علم نہیں تھا۔ 
پروجیکٹ انچارج نے کہا کہ شونہ قلعہ 1516 میں سی فرنٹ تھا اور یہ بحیرہ احمر کا سب سے بڑا قلعہ بتایا جاتا ہے۔

شیئر: