Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’شکریہ، آئیے امن کو ممکن بنائیں‘ شہباز شریف کا مودی کو جواب

شہباز شریف نے نریندر مودی کو جواب میں لکھا ’پاکستان ’پاکستان انڈیا کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے‘ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے مبارک باد دینے پر انڈین وزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ہے۔
منگل کو انڈین وزیراعظم کی مبارک باد کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ’پاکستان کی خواہش ہے کہ انڈیا کے ساتھ پرامن اور تعاون پر مبنی تعلقات ہوں۔
شہباز شریف کی جانب سے مزید لکھا گیا ’جموں و کشمیر سمیت دیگر تنازعات کا پرامن حل ناگزیر ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں سے سب واقف ہیں۔‘
انہوں نے انڈین وزیراعظم کو دعوت دیتے ہوئے کہا ’آئیے امن کو ممکن بنائیں اور سماجی و اقتصادی ترقی پر توجہ مرکوز کریں۔‘
خیال رہے کہ پیر کو ملک کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد دیگر ممالک کے سربراہان سمیت انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے بھی شہباز شریف کو مبارک دی تھی۔

انہوں نے ٹویٹ میں لکھا تھا ’میاں شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد۔ انڈیا دہشت گردی سے پاک خطے میں امن اور استحکام چاہتا ہے تاکہ ہم اپنا فوکس اپنے ترقیاتی چیلینجز پر رکھیں اور اپنے لوگوں کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کو یقینی بنا سکیں۔ 

شیئر: