Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گولڈ میڈل جیتنے کا انعام، کھلاڑی کے لیے تاحیات مُفت فرائیڈ چِکن کا اعلان

فرائیڈ چکن جنوبی کوریا کی مقبول ترین ڈشز میں سے ایک ہے۔(فوٹو: ٹوئٹر)
بیجنگ اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے جنوبی کوریا کے دو اولمپیئنز کو زندگی بھر کے لیے مفت فرائیڈ چکن کے انعام سے نوازا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جنوبی کوریا کے اولمپکس وفد کے سربراہ یون ہانگ گیون نے اعلان کیا تھا کہ اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے اتھلیٹس کو ’چکن پنشن‘ دیا جائے گا۔
فرائیڈ چکن جنوبی کوریا کی مقبول ترین ڈشز میں سے ایک ہے۔ رپورٹس کے مطابق ملک میں کھائی جانے والی ٹوٹل پولٹری کا ایک تہائی فرائیڈ چکن ہوتا ہے۔
جمعرات کو سکیٹنگ کے کھلاڑیوں ہوانگ ڈائی ہیون اور چوئی من جیونگ کے لیے 60 سال کی عمر تک کے لیے مفت فرائیڈ چکن کی فراہمی کا اعلان کیا گیا۔
جینیئس باربی کیو کے مطابق دونوں کھلاڑی روزانہ 24 ڈالر مالیت کے برابر کوپن استعمال کر سکیں گے۔ اعلامیے کے مطابق اگر قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو کوپن کی حد کو بڑھا دیا جائے گا۔
کوریا سکیٹنگ یونین اور جینیئس باربی کیو کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہوانگ ڈائی ہیون نے کہا کہ بطور چکن لوور یہ میرے لیے بہت بڑی سپورٹ ہے۔ میں اپنا وعدہ پورا کرنے پر چیئرمین صاحب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘
چوئی من کا کہنا تھا کہ سخت ٹریننگ کے بعد اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ یا گھر میں اپنی فیملی کے ساتھ فرائیڈ چکن کھانا مجھے ہمیشہ خوشی دیتا ہے۔
’میں باقی ماندہ زندگی میں ایسی خوشی انجوائے کرنے کا موقع فراہم کرنے پر چیئرمین صاحب کا مشکور ہوں۔‘
جینیئس باربی کیو کا کہنا ہے کہ اولمپکس میں چاندی کا میڈل جیتنے والو کو 20 سال کے لیے ہفتے میں دو مرتبہ استعمال کے لیے کوپن ملیں گے جب کہ کانسی کا میڈل جیتنے والے 10 سال کے لیے کوپن ملیں گے۔

شیئر: