Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا میں مندر کی پالکی ہائی ٹرانسمیشن لائن سے ٹکرا گئی، 11 ہلاک

اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)
انڈیا کی ریاست تامل ناڈو کے ایک مندر میں مذہبی جلوس کے دوران کرنٹ لگنے سے 11 افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہو گئے ہیں۔
انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی صبح تامل ناڈو کے ضلع تھانجاور میں میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جلوس میں موجود مندر کی پالکی وہاں موجود بجلی کی ایک ہائی ٹرانسمیشن لائن سے ٹکرا گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ’مندر کی پالکی کو ایک جگہ سے موڑنے میں مشکل پیش آئی تو اوپر موجود بجلی کے تاروں سے ٹکرا گئی۔‘
اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں جبکہ دیگر زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
تیروچرپالی کے آئی جی پولیس وی بالکرشنان کا کہنا ہے کہ ’اس واقعے کا مقدمہ درج ہو گیا ہے اور اس کی تحقیقات جاری ہیں۔‘

شیئر: