Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دورہ یورپ: سپین کی پاکستان ہاکی ٹیم کو 3 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست

دوسرے ہاف میں پاکستان کے مبشر اور رضوان نے شارٹ کارنر کی مدد سے ایک ایک گول کیا (فائل فوٹو: پی ایچ ایف)
پاکستان ہاکی ٹیم کے دورہ یورپ کے آخری میچ میں سپین نے پاکستان کو تین کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی۔
دورہ یورپ کے دوران بدھ کو کھیلے گئے آخری میچ میں سپین نے پاکستان کے خلاف تین کے مقابلے میں پانچ گول سے کامیابی حاصل کی۔
کھیل کے پہلے ہاف میں سپین کو صفر کے مقابلے میں تین گول کی برتری حاصل تھی، تاہم دوسرے ہاف میں پاکستان کے مبشر اور رضوان نے شارٹ کارنر کی مدد سے ایک ایک گول کردیا۔ رانا وحید کی جانب سے فیلڈ گول کیا گیا۔
سپین کی ٹیم نے مزید دو گول کرکے پاکستان کو تین کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی۔
دورے کے دوران اولمپیئن خواجہ جنید نے مینیجر، سیگفرائیڈ ایکمین نے ہیڈ کوچ، اولمپیئن وسیم احمد نے معاون کوچ، رچرڈ سنیچر نے ڈریگ فلیکر کوچ، باب جان ویلڈیف نے گول کیپر کوچ اور ندیم لودھی نے ویڈیو اینالسٹ کے فرائض انجام دیے۔
پاکستان ٹیم کے دورہ یورپ کا یہ آخری میچ تھا۔ دورہ مکمل ہونے کے بعد قومی ہاکی ٹیم پانچ مئی کو وطن واپس روانہ ہوگی۔

شیئر: