Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دورہ یورپ: پاکستان ہاکی ٹیم کی سپین کے خلاف ایک کے مقابلے میں چار گولز سے فتح

 پاکستان ہاکی ٹیم نے دورہ یورپ کے دوران سپین کے خلاف دومیچز کی سیریز کے پہلے میچ میں منگل کو سپین کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی۔
سپین کے خلاف میچ میں گرین شرٹس نے عمدہ کھیل پیش کیا۔
کھیل کے پہلے کوارٹر میں پاکستان کی جانب سے پہلا گول رضوان نے شارٹ کارنر کے ذریعے کیا۔
دوسرے کوارٹر میں پاکستان نے مبشر کی جانب سے شارٹ کارنر کی مدد سے دوسرا گول کرکے میچ میں صفر کے مقابلے میں دو گول کی برتری حاصل کرلی۔
پاکستان کی جانب سے تیسرا فیلڈ گول اعجاز علی نے سکور کیا۔
پہلے ہاف کے اختتام پر پاکستان کو سپین کی ٹیم کے خلاف صفر کے مقابلے میں تین گول کی برتری حاصل ہوئی۔
دوسرے ہاف کے چوتھے کوارٹر میں پاکستان کے رومان نے چوتھا گول سکور کیا۔
جبکہ کھیل کے آخری لمحات میں سپین کی ٹیم میچ کا واحد گول کرنے میں کامیاب ہوئی۔
دورے میں پاکستان ٹیم کے ہمراہ منیجر اولمپیئن خواجہ جنید، ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین، معاون کوچ اولمپیئن وسیم احمد، ڈریک فلیکر کوچ رچرڈ اسنیچر، گول کیپر کوچ باب جان ویلڈیف، ویڈیو انالسٹ ندیم لودھی بھی موجود ہیں.
 پاکستان دو میچز کی سیریز کا دوسرا میچ 4 مئی کو سپین کے خلاف بارسلونا میں کھیلے گا۔

شیئر: