Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں امریکی ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بھی اضافہ

عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 11 ڈالر کم ہوکر 1852 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔ (فائل فوٹو: روئٹرز)
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 35 ہزار 700 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر میں بھی 1 ہزار 115 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 116341 روپے ہوگئی ہے۔
جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 11 ڈالر کم ہوکر 1852 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں میں 36 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 190.02 روپے پر پہنچ گئی۔

شیئر: