پاکستان کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں حالیہ ہیٹ ویو کے مئی کے مہینے کے آخر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے اردو نیوز کو بتایا کہ سندھ، بلوچستان اور شمالی پاکستان میں ہیٹ ویو مئی کے ماہ کے اختتام تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
سردار سرفراز کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں مون سون کی بارشیں جولائی میں شروع ہوتی ہیں اور اس سے قبل ان علاقوں میں بارش کے امکانات کم ہیں۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سمیت شمالی پاکستان میں پری مون سون بارشیں ہوسکتی ہیں اور آندھی اور تیز ہواؤں کے سبب گرمی کی شدت میں کمی آسکتی ہے۔
مزید پڑھیں
-
کراچی میں سمندری ہوائیں بند، ہیٹ ویو کا الرٹ جاریNode ID: 417241
-
سندھ بھر میں ہیٹ ویو الرٹ جاریNode ID: 510711
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بھی پورے ملک کی طرح گرمی کی شدت برقرار ہے اور گذشتہ دو دنوں میں گرمی کے باعث ہیٹ سٹروک سے ایک مقامی کرکٹر اور فٹبالر ہلاک ہوچکے ہیں۔
کراچی کے عباسی شہید ہسپتال کے ترجمان کے مطابق عمر خان نامی مقامی کرکٹر ایک میچ کے دوران بولنگ کرتے ہوئے زمین پر گرگئے تھے جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔
اس سے قبل ہیٹ سٹروک کے باعث لیاری میں ولی محمد نامی قٹبالر میچ کے دوران ہیٹ سٹروک کی وجہ سے اپنی جان گنوا بیٹھے تھے۔
دوسری جانب پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں ہونے والے ایک اجلاس میں ہوا جس میں وفاقی وزراء اور نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی سمیت دیگر اداروں کے حکام نے شرکت کی۔
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے خطرے سے دوچار ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے۔ پانی کی کمی کے خطرے کا براہِ راست اثر پاکستان کی زراعت پر ہے اور اس ضمن میں حکومت ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ پانی کے بچاؤ اور اس کے ضیاع کو روکنے کے لیے ہم سب کو اپنا انفرادی کردار بھی ادا کرنا ہوگا۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 16, 2022