Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد کی امارات کے صدر سے ملاقات، شیخ خلیفہ کے انتقال پر تعزیت

ابوظبی پہنچنے پر شیخ محمد بن زاید نے خوش آمدید کہا( فوٹو ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ابوظبی میں امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر تعزیت کے لیے پیر کو امارات پہنچے ہیں۔
امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے شہزادہ محمد بن سلمان کو ابوظبی پہنچنے پر خوش آمدید کہا۔ 
یاد رہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اس سے قبل امارات کی قیادت سے شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کی  وفات پر ٹیلیفونک رابطے کرکے تعزیت کرچکے ہیں۔  
شاہ سلمان کی ہدایت پر مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ میں شیخ خلیفہ بن زاید کی غائبانہ نماز جنازہ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ 
قبل ازیں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے اتوار کو ابوظبی میں سعودی شہزادوں کے ایک وفد کا استقبال کیا۔ سعودی وفد نے یواے ای کے سابق صدر شیخ خلیفہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

شیئر: