Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العزیزیہ اور رحاب کے محلے کے رہائشیوں کو گھر خالی کرنے کا نوٹس

’مذکورہ محلوں سے 4 جون کو بجلی اور پانی کی سپلائی بند کردی جائے گی‘ (فوٹو: سبق)
جدہ کے پرانے محلوں کو گرانے والی کمیٹی نے کہا ہے کہ العزیزیہ اور الرحاب محلوں کے رہائشیوں کو گھر خالی کرنے کا نوٹس ہفتہ 21 مئی کو دیا جائے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کمیٹی نے کہا ہے کہ ’مذکورہ محلوں سے 4 جون کو بجلی اور پانی کی سپلائی بند کردی جائے گی‘۔
’اس طرح 11 جون کو العزیزیہ اور مشرفہ کے پرانے مکانات گرانے کا عمل شروع ہوگا‘۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ ’مشرفہ محلے کے رہائشیوں کو گھر خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا جا چکا ہے، ماہ رواں کی 28 تاریخ کو بجلی اور پانی بند کردیئے جائیں گے جبکہ مکانات گرانے کا کام 4 جون سے شروع ہوگا‘۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ ’بنی مالک اور الورود محلوں 7 مئی کو گھر خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا تھا جبکہ 25 جون کو مکانات گرانے کا کام شروع ہوگا‘۔

شیئر: