Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے (فائل فوٹو: پکسابے)
پاکستان میں سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 350 روپے اضافے کے بعد 138700 روپے ہو گئی ہے۔
سونے کی فی دس گرام قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 118913 روپے رہی۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کا اضافہ ہوا۔ حالیہ اضافے کے بعد نئی قیمت 1843 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان میں جمعہ کو چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ فی تولہ چاندی 1570 اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 1346.02 روپے رہی۔

شیئر: