Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کئی روز کے مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی

سونے کی قیمت میں کئی روز بعد کمی ریکارڈ کی گئی ہے (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان میں گزشتہ کئی روز سے بڑھنے والی سونے کی قیمت میں فی تولہ 400 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق 24 قیراط سونے کی قیمت 400 روپے کم ہو کر 143200 روپے رہی۔
حالیہ کمی ایک ایسے وقت میں ہوئی جب رواں کاروباری ہفتے کے ابتدائی دو روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4300 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
سونے کی فی دس گرام نرخ 343 روپے کی کمی سے 122771 روپے رہے۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 25 مئی کو فی اونس سونے کی نرخ چھ ڈالر کم ہو کر 1590 ڈالر رہے۔
پاکستان میں چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے سابق سطح 1590 روپے فی تولہ اور 1363.16 روپے فی دس گرام پر برقرار ہے۔

شیئر: