Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں داخلے پر پابندی، پہلی تاریخی پرواز، حج کے مہینوں میں فیملی ویزٹ ویزے سعودی عرب سے گزشتہ ہفتے کی اہم خبریں

سعودی خاتون پائلٹ بننا نئی بات ہے لیکن ہماری نسل کے لیےناممکن نہیں۔ (فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں مکمل خواتین عملے کے ساتھ اندرون ملک پہلی تاریخی پرواز، اجازت نامے کے بغیر مکہ میں داخلے پر پابندی اور اندرون مملکت عمرہ کے لیے اجازت ناموں سے متعلق خبریں گزشتہ ہفتے کے اہم موضوعات رہے۔
سعودی عرب کے کئی پہاڑ اور محبت کی لازوال داستانوں کی گواہ وادیاں، حج کے مہینے میں فیملی کو وزٹ ویزے پر بلایا جا سکتا ہے یا نہیں اور مملکت شراب پر پابندی سے متعلق قوانین کے متعلق کیا کرے گی بھی ہفتہ رفتہ میں زیادہ دلچسپی پانے والی خبروں میں شامل رہا۔

سعودی عرب میں تاریخی پرواز، تمام سٹاف خواتین پر مشتمل

سعودی عرب کی ایئرلائن فلائی ادیل نے مملکت میں پہلی اندرون ملک پرواز کی ہے جس کا تمام سٹاف خواتین پر مشتمل تھا۔
عرب نیوز کے مطابق سنیچر کو ایئرلائن کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یہ اعلان کیا گیا کہ سعودی ایوی ایشن کی تاریخ میں پہلی بار فلائی ادیل نے اپنی پرواز تمام خواتین سٹاف کے ساتھ چلائی ہے۔
جدید ترین A320 طیارے کے ذریعے یہ تاریخی فلائٹ 117ریاض سے جدہ کے لیے چلائی گئی۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

اس فلائٹ کی شریک پائلٹ یارا جان نے ایک سال قبل اس ایئر لائن میں شمولیت اختیار کی (فوٹو ٹوئٹر)

اجازت نامے کے بغیر غیر ملکیوں کے مکہ مکرمہ داخلے پر پابندی

عمرہ یا حج اجازت نامے کے بغیر غیر ملکیوں کے مکہ مکرمہ داخلے پر پابندی کا نفاذ آج جمعرات سے ہوا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمہ امن عامہ کے ترجمان بریگیڈیئر سامی الشویرخ نے کہا ہے کہ ’اجازت نامے کے بغیر شہر مقدس میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے غیر ملکیوں کو واپس کردیا جائے گا‘۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

اجازت نامے کے بغیر مکہ میں داخل نہیں ہوا جا سکے گا (فائل فوٹو: سبق)

اندرون مملکت سے عمرے کے لیے اجازت نامے کب تک جاری ہوں گے؟

سعودی عرب میں وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ اندرون مملکت سے عمرہ زائرین ’اعتمرنا‘ ایپ کے پروگرام پر عمل کریں۔ عمرہ پرمٹ جب تک جاری ہوتے ہیں عمرہ کے لیے آسکتے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق ایک شخص نے وزارت حج و عمرہ کے ٹوئٹر پر دریافت کیا کہ اندرون مملکت سے عمرہ کے لیے کب تک جا سکتے ہیں اور حج سیزن کا آغاز کب سے کیا جا رہا ہے؟
مکمل جانیں

پرمٹ کے بغیر عمرے کے لیے آنا منع ہے (فوٹو: ایس پی اے)

سعودی عرب کے کئی پہاڑ اور وادیاں محبت کی لازوال داستانوں کی گواہ

سعودی عرب کے کئی پہاڑ اور وادیاں محبت کی لازوال داستانوں کی گواہ ہیں۔ عرب شعرا کے علاوہ اردو کے ادیبوں، شاعروں نے بھی سعودی عرب میں جنم لینے والی محبت کی داستانوں کو اپنے انداز سے بیان کیا ہے۔
مکمل ویڈیو یہاں دیکھیں

سعودی عرب کے متعدد مقامات تاریخی اہمیت کے حامل ہیں (فائل فوٹو: روئٹرز)

حج کے مہینے میں فیملی وزٹ ویزے پر مملکت آ سکتے ہیں؟

سعودی عرب میں حج سیزن کا آغاز قمری مہینے یکم ذوالقعدہ سے ہوتا ہے جس میں مختلف ممالک سے عازمین کی آمد شروع ہو جاتی ہے۔
عازمین حج کی آمد کے سبب عمرہ ویزے بند کر دیے جاتے ہیں تاکہ دنیا بھر سے آنے والے عازمین حج کو سہولت فراہم کی جا سکے اور وہ سکون سے اپنا زیادہ سے زیادہ وقت عبادت میں گزار سکیں۔
ذوالقعدہ کے مہینے کے آغاز سے ہی مکہ مکرمہ میں دیگر شہروں سے لوگوں کے آنے پرعارضی پابندی عائد کر دی جاتی ہے۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

جوازات کا کہنا تھا کہ ’خروج وعودہ کی خلاف ورزی کا ارتکاب کرنے والے تین برس تک مملکت نہیں آ سکتے‘ (فائل فوٹو: روئٹرز)

’سعودی عرب شراب پر پابندی کے قوانین تبدیل نہیں کرے گا‘

سعودی معاون وزیر سیاحت شہزادی ھیفا بنت محمد نے کہا ہے کہ’ سعودی عرب شراب پر پابندی کے قوانین تبدیل نہیں کرے گا‘۔
انہوں نے کہا کہ’ مملکت نے اس پابندی کے باجود سیاحت کو فروغ دیا اورعالمی سطح پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے‘۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

تبدیلیوں کے بغیر کافی کچھ کیا جاسکتا ہے (فوٹو: سیدتی)

نیوم ایئرپورٹ سے دبئی کے لیے براہ راست پروازیں جون سے

سعودی عرب میں نیوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جون 2022 کے آخر میں دبئی کے لیے ہفتہ وار پروازوں کا آغاز ہوگا اس کے بعد لندن کے لیے براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق نیوم نے بین الاقوامی پروازوں کے لیے سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) کے ساتھ  سٹرٹیجک شراکت کا معاہدہ کیا ہے۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

نیوم اورالسعودیہ کے درمیان شراکت سعودی وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل کے لیے ہے (فوٹو: الاقتصادیہ)

’سعودی عرب پاکستان کو دیے تین ارب ڈالرز ڈیپازٹ میں توسیع کو حتمی شکل دے رہا ہے‘

سعودی عرب کے وزیرخزانہ محمد الجدعان نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کو دیے جانے والے تین ارب ڈالرز ڈیپازٹ میں توسیع کر رہا ہے۔
سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم کے سائیڈ لائن پر سعودی وزیرخزانہ نے برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا ’اس وقت تین بلین ڈالرز ڈیپازٹ کی مدت میں توسیع کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔‘
خبر کی مکمل تفصیل پڑھیں

شیئر: