Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈین گلوگار ’کے کے‘ لائیو پرفارمنس کے دوران انتقال کر گئے

انڈین پلے بیک سنگر ’کے کے‘ کا کلکتہ میں لائیو پرفارمنس دروان انتقال ہوا (فوٹو: سکرین گریب)
انڈیا  کے مشہور گلوکار ’کے کے‘ 53 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق ’کے کے‘ کلکتہ میں ایک  تقریب میں لائیو پرفارمنس کے دوران دل کا دورہ پڑنے پر گرے اور جانبر نہ ہو سکے۔
کرشنا کمار کناتھ معروف پلے بیک سنگر تھے اور وہ ’کے کے‘ کے نام سے جانے جاتے تھے۔ 
مغربی بنگال کے وزیر توانائی اروپ بسواس نے بتایا کہ ’گلوکار انوپم رائے نے مجھے ہسپتال سے فون کر کے کہا کہ وہ ہسپتال سے کوئی بری خبر سن رہے ہیں۔
’پھر میں نے ہسپتال سے رابطہ کیا تو مجھے بتایا گیا کہ انہیں جب لایا گیا تو وہ زندہ نہیں تھے اور پھر میں ہسپتال پہنچ گیا۔‘
کے کے نے اپنے گانوں کو پہلا البم ’پل‘ 1999 میں ریلیز کیا تھا۔ 
انہوں نے اپنے کرئیر کے دوران بالی وڈ کے لیے پلے بیک گلوکاری پر توجہ مرکوز رکھی۔ جبکہ بالی وڈ کے علاوہ کنٹر، تمل، ملیالم، گجراتی، تیلگو، بنگالی اور مراٹھی زبانوں میں بھی گلوکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
کرشنا کمار کناتھ 22 اگست 1968 کو دہلی میں پیدا ہوئے اور وہ تقریبات میں لائیو پرفارمنس کے حوالے سے مشہور تھے۔ ان کے کلکتہ میں ہونے والے آج کے کنسٹرٹ کے حوالے سے ان کے انسٹاگرام پیج پر چند گھنٹے قبل تک اپ ڈیٹس آتی رہیں۔
کے کے کی موت کی خبر سامنے آتے ہی انڈیا اور پاکستان کے ٹوئٹرپر ان کا نام ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا اور شوبز سے وابستہ شخصیات، سیاسی لیڈرز اور مداح غم کا اظہار کر رہے ہیں۔
انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے بھی اپنے ٹوئٹ میں کے کے کی اچانک موت پر رنج کا اظہار کیا۔

 

شیئر: