Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیپرا کا ‏بجلی کے اوسط ٹیرف میں 7 روپے سے زائد کا اضافہ

‏بجلی کا اوسط ٹیرف 16 روپے سے بڑھ کر 24 روپے 82 پیسے ہو جائے گا۔ فوٹو: اے ایف پی
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7روپے 91 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
جمعرات کو نیپرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ‏ٹیرف کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد ہوگا۔
بیان کے مطابق فیصلے کو حتمی نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بجھوا دیا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد ‏بجلی کا اوسط ٹیرف 16 روپے 91 پیسے سے بڑھ کر 24 روپے 82 پیسے ہو گا۔
دوسری جانب ملک میں بجلی کا شارٹ فال سات ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے۔ پاور ڈویژن حکام کے مطابق منگل کو ملک میں بجلی کی طلب 28200 میگاواٹ تھی جبکہ بجلی کی پیداوار 21 ہزار 200 میگاواٹ ہے۔ طلب اور رسد میں فرق بڑھنے کے باعث لوڈشیڈنگ کا دورانہ بھی بڑھا دیا گیا ہے۔
ٹوئٹر پر ولید نامی صارف نے لکھا کہ قیمتوں میں اضافے سے کیا ہی فرق پڑے گا جب بجلی ہی نہیں ہوگی۔
ایک اور ٹوئٹر صارف انس رضا کا کہنا تھا کہ 47 فیصد اضافے کے بعد بجلی کے ماہانہ بل میں بھی 6 ہزار کا اضافہ ہوگا۔
شہری علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 14 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔ بجلی چوری اور نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اس سے بھی زیادہ ہے۔

شیئر: