Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا: مسافر طیارے کی آگ لگنے کے بعد ہنگامی لینڈنگ

حکام کے مطابق تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے (فوٹو: این ڈی ٹی وی)
انڈیا کے ایک مسافر طیارے کے انجن میں آگے لگنے کے بعد ہنگامی طور پر اتار لیا گیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ نئی دہلی جا رہا تھا جس میں 185 مسافر سوار تھے، تاہم پرواز کے تھوڑی دیر بعد ہی اس کے انجن میں آگ لگ گئی جس پر اس کو انڈیا کے مشرقی شہر پٹنا میں ہنگامی طور پر اتار لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سپائس جیٹ نامی کمپنی کا طیارہ اندرون ملک پرواز پر تھا، ہنگامی لینڈنگ کے بعد تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ میجسٹریٹ چندراشیکھر نے صحافیوں کو بتایا کہ ’اڑان بھرنے کے بعد نیچے سے لوگوں کو جہاز کے بائیں پر پر آگ لگی دکھائی دی اور انہوں نے ایئرپورٹ کے حکام کو مطلع کر دیا۔‘
ان کے مطابق ’آگ تکنیکی خرابی کی وجہ سے لگی، انجنیئرنگ ٹیم اس کا جائزہ لے رہی ہے، تاہم تمام 485 مسافروں کو بحفاظت جہاز سے اتار لیا گیا ہے۔‘
جہاز کے ایک مسافر پیسفیکا (انہوں نے پورا نام نہیں بتایا) نے صحافیوں کو بتایا کہ ’اڑان بھرنے کے ابتدائی 15 منٹ میں جہاز کے اندر بہت شور بھی سنا گیا۔‘
ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد پائلٹ نے اعلان کیا کہ جہاز میں کچھ مسئلہ پیدا ہو گیا ہے اور وہ واپس پٹنا جا رہے ہیں۔
’یہ بہت خوفناک بات تھی۔‘
انڈیا کے مقامی میڈیا کے پلیٹ فارم این ڈی ٹی وی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ہو سکتا ہے جہاز سے ایک پرندہ ٹکرایا تھا اور ہو سکتا ہے آگ اسی وجہ سے لگی ہو۔
سپائس جیٹ کمپنی ایوی ایشن حکام کی جاانب سے 10 لاکھ کا جرمانہ کیے جانے کے باعث حالیہ ہفتوں کے دوران خبروں میں رہی ہے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپریل میں حکام نے سپائس جیٹ کے 90 پائلٹس کو یہ کہتے ہوئے کام سے روک تھا کہ انہوں نے مطلوبہ تربیت حاصل نہیں کی ہے۔

شیئر: