Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ کو مطلوب قتل کا ملزم راولپنڈی سے گرفتار

ملزم پر برطانیہ میں ایشیائی باشندے کو قتل کر کے فرار ہو جانے کا الزام ہے (فوٹو: ایف آئی اے)
انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے کام کرنے والے ادارے اسلام آباد سرکل نے برطانوی کرائم ایجنسی کو 1995 سے مطلوب قتل کے ملزم کو راولپنڈی سے گرفتار کیا ہے۔
پیر کو ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ کی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد سرکل نے 49 سالہ محمد بشارت کو ایک کارروائی کے دوران راولپنڈی سے گرفتار کیا۔
پریس ریلیز کے مطابق ملزم نے مئی 1995 میں ویلز میں ایک ایشیائی شہری کو قتل کیا تھا اور وہاں سے فرار ہو گیا تھا، جس پر پولیس نے بعدازاں اسے مفرور قرار دیا تھا۔
’ملزم نے پاکستان واپس آ کر اپنی شناخت ضمیر علی ولد محمد اسلم کے نام سے تبدیل کر لی تھی۔‘
اس آپریشن کے لیے یو کے نیشنل کرائم ایجنسی کے تعاون سے کیا گیا۔

شیئر: