Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں موسم گرما کی آمد پر 75 فیصد تک رعایتی سیل 

کھانے پینے کی چیزیں اوراشیائے صرف فروخت کی جارہی ہیں( فوٹو امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات دبئی میں ریٹیل کے کاروباری مراکز نے موسم گرما کی آمد پر رعایتی پیشکشوں کا آغاز کیا ہے۔ 20 سے 75 فیصد تک رعایت کے ساتھ کھانے پینے کی چیزیں اوراشیائے صرف فروخت کی جارہی ہیں۔
امارات الیوم کے مطابق تعاونیہ الشارقہ میں تعلقات عامہ کے انچارج فیصل النابودۃ نے بتایا کہ’ موسم گرما میں ہر سال رعایتی پیشکش معمول ہے‘۔
التعاونیہ نے پچاس فیصد تک رعایتی نرخوں کا اعلان کیا ہے۔ ان میں کھانے پینے کی  اشیا اور دیگر ضرورت کا سامان شامل ہے۔ 
فیصل النابودۃ نے کہا کہ’ بیشتر صارفین موسم گرما کی تعطیلات کی تیاری کے پیش نظر شاپنگ کررہے ہیں۔ ان میں کچھ وہ بھی ہیں جنہیں رشتہ داروں اور احباب سے ملنے کے لیے سفر کرنا ہے اور وہ بھی ہیں جو اندرون ملک تعطیلات گزارنے کے لیے نکلیں گے‘۔ 
انہوں نے کہا کہ’ اگست کے آخر تک رعایتی پیشکش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ نیا تعلیمی سال شروع ہونے تک رعایتی نرخوں پر سامان دستیاب رہے گا۔ ہر ہفتے کے آخر میں خصوصی رعایتی پیکیج بھی جاری ہوں گے‘۔ 
دبئی گورنمنٹ انویسٹمنٹ فاؤنڈیشن کے ماتحت اسواق گروپ کے ترجمان عبدالحمید الخشابی نے بتایا کہ’ 30 فیصد سے زیادہ رعایتی نرخوں پر سامان فروخت ہورہا ہے‘۔
لولو گروپ کے رابطہ مینجر نندا کمار نے کہا کہ’ موسم گرما کی  بہترین رعایتی سیل چل رہی ہے جو 25 سے75 فیصد تک ہے۔ ان میں ملبوسات، لیڈیز بیگز، دھوپ کے چشمے اور بچوں کے لوازمات شامل ہیں‘۔ 
تعاونیہ الاتحاد کےعہدیدار شعیب عبداللہ الحمادی نے کہا کہ’ جون کے دوران آٹھ رعایتی پیشکشیں کی گئی ہیں جس میں 75 فیصد تک رعایت دی گئی۔ 5 ہزار کے لگ بھگ اشیا رعایتی قیمتوں پر فروخت کی جارہی ہیں‘۔ 

شیئر: