Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے تین لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ، ایک ہزار 812 نئے کیسز

متاثرین کی تعداد 9 لاکھ 51 ہزار 196 ہوچکی ہے( فائل فوٹو اے ایف پی(
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ اتوار تین جولائی کو ایک ہزار 812 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
اماراتی خبررساں ایجنسی وام کے مطابق  کورونا کے متاثرین کی تعداد 9 لاکھ 51 ہزار 196 ہوچکی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران صحت یاب ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار930 رہی جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 31 ہزار446 ہوگئی۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید دو مریض چل بسے اس طرح اب تک مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار319 رہی۔
امارات کی وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے تین لاکھ 13 ہزار381 نئے ٹیسٹ کرائے گئے ہیں۔

شیئر: